ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے انتخابات: نئی انتظامیہ کے لئے 15 اراکین کا ہوا انتخاب

بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے انتخابات: نئی انتظامیہ کے لئے 15 اراکین کا ہوا انتخاب

Sun, 03 Mar 2024 19:44:28    S.O. News Service

مینگلورو 3 مارچ (ایس او نیوز)   بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کے  انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے جس میں تین سالہ میعاد کے لئے   15 اراکین انتظامیہ  کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابات میں 17 امیدوار میدان  میں تھے۔

الیکشن  کمشنر  عبداللہ مصباح کی نگرانی میں ہوئے انتخابات میں  جن اراکین کا انتخاب ہوا، اُن کے   نام ا س طرح ہیں: فہد شابندری، طلحہ اکرمی، محمد حُسین کھروری، آفتاب حُسین کولا،  عبدالعظیم دامدابو، ایس ایم ارشد، غفران ڈی ایف، نورالامین دامودی، ایس ایم سعود،  طیب علی اکبرا، اشرف سعدا، امتیاز دامدا،  مولوی داود خلیفہ،  ایڈوکیٹ سمیر قاسمجی،  ڈاکٹرآفتاب دامدا۔

اس سے قبل  سابقہ  انتظامیہ میں سے تین اراکین کا انتخاب ہوا تھا، اُن کے نام یہ ہیں: مولوی سالم خلیفہ، ایس ایم اشفاق اور عبداللہ مُصباح

20 اراکین والی مینگلور جماعت کی انتظامیہ میں دو مزید اراکین، صدر کے  اختیار سے شامل ہوں گے۔

 

 


Share: